Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / مودی۔نواز شریف ملاقات کا امکان برقرار

مودی۔نواز شریف ملاقات کا امکان برقرار

نیویارک ۔ 22 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی ہم منصب نواز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر 28 ستمبر کو امن چوٹی اجلاس سے مخاطب کریں گے۔ اس دورہ میں یہی ایک موقع ہے جہاں دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات ہوسکتی ہے ۔ عہدیداروں نے اتفاقی ملاقات کا امکان مسترد نہیں کیا ہے لیکن تفصیلی بات چیت کے سلسلہ میں خاموشی اختیار کی ہے۔ نریندر مودی اورنواز شریف دونوں والڈورف اسٹوریا ہوٹل میں قیام کرنے والے ہیں اور امن چوٹی اجلاس سے مخاطب کریں گے جس کی صدارت بارک اوباما کر رہے ہیں۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ دونوں وزرائے اعظم رسمی طور پر ملاقات کرسکتے ہیں یا پھر اتفاقی ملاقات بھی ہوسکتی ہے اور مصافحہ کرتے ہوئے خیرسگالی جملوں کا تبادلہ ہوسکتا ہے لیکن ہند۔پاک روابط کے سلسلہ میں کسی طرح کی پیشرفت نہیں ہے۔ پاکستان کا یہ موقف ہے کہ ہندوستان کو وزرائے اعظم کی ملاقات کے سلسلہ میں دعوت دی گئی ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران منعقد کیا جانے والا امن چوٹی اجلاس ایک ایسا موقع ہوگا جہاں ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کے وزرائے اعظم جمع ہوں گے۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT