Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / مودی ،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سیشن میں شرکت نہیں کریں گے

مودی ،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سیشن میں شرکت نہیں کریں گے

اقوام متحدہ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی اقوام متحدہ کی سالانہ جنرل اسمبلی سیشن میں شرکت نہیں کرسکیں گے جو ماہ ستمبر میں منعقد شدنی ہے، البتہ اس اعلیٰ سطحی سیشن سے وزیر خارجہ سشما سوراج خطاب کریں گی۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اس سیشن کے ایجنڈہ میں یہ بات کہی گئی۔

میانمار میں سوائن فلو سے 2 افراد فوت
ینگون۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے سب سے بڑے شہر ینگون میںH1N1 یعنی سوائن فلو کی زد میں آنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ملک کی صحت کے شعبے کے حکام نے کہا کہ کل ہاسپٹل میں ایک حاملہ عورت اور ایک بالغ کی موت ہو گئی اور لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد پتہ چلا دونوں H1N1 سے متاثر تھے ۔صحت اور وزارت کھیل کے متعدی بیماری محکمہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر تھنجر آنگ نے کہا کہ شروع میں ان لوگوں کو نمونیا کی مبینہ شکایت پر ینگون کے جنرل ہاسپٹل میں 24 جولائی کو داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سوائن فلو کے وائرس کی زد میں تین دیگر لوگ مبتلا ہیں جبکہ ماتوپی شہر میں اس کی زد میں 10 لوگ ہیں۔ ماتوپی میں 14 جولائی کو 6 سالہ بچے کی موت سوائن فلو سے ہونے کا خدشہ ہے ۔گزشتہ ماہ سوائن فلو کا وائرس ملنے کے بعد داوئی صوبے کے ایک فارم میں 1800 سے زائد مرغیوں کو تلف کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT