Tuesday , September 26 2017
Home / سیاسیات / مودی ، منتخب حکومتوں میں مداخلت بند کریں: کجریوال

مودی ، منتخب حکومتوں میں مداخلت بند کریں: کجریوال

اتراکھنڈ میں صدر راج کالعدم کرنے ہائیکورٹ کا فیصلہ جمہوریت کی فتح
نئی دہلی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈا میں صدر راج کے نفاذ کو کالعدم قرار دینے اتراکھنڈ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو نریندر مودی حکومت کے لئے شدید دھکہ اور پشیمانی کا باعث قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہاکہ وزیراعظم کو منتخب حکومتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور مداخلت بند کردینی چاہئے اور انھیں جمہوریت کا احترام کرنے کی عادت ڈالنی چاہئے۔ کجریوال نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اتراکھنڈ ہائیکورٹ کا یہ فیصلہ مودی حکومت کے لئے شدید دھکہ ہے۔ انھیں منتخب حکومتوں میں مداخلت روک دینی ہوگی اور جمہوریت کی عزت کرنی ہوگی۔ اتراکھنڈ ہائیکورٹ نے آج ریاست میں صدر راج کے نفاذ کو کالعدم قرار دیا۔ اس مسئلہ سے ہریش راوت زیرقیادت کانگریس حکومت کو راحت حاصل ہوئی ہے۔ چیف منسٹر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 29 اپریل کو اپنی اکثریت ثابت کریں۔ اتراکھنڈ میں صدر راج نافذ کرنے دستور کے آرٹیکل 356 کے تحت 27 مارچ کو مرکز کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اتراکھنڈہائیکورٹ کی ڈیویژن بنچ نے جس کی قیادت جسٹس کے ایم جوزف نے کی، کہاکہ صدر راج کا نفاذ سپریم کورٹ کی جانب سے وضع کردہ قانون کے برعکس ہے۔

TOPPOPULARRECENT