Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مودی ، وینکیا اور بابو کا طرز عمل ’’تین بندر ‘‘ آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کی تائید : کے نارائنا

مودی ، وینکیا اور بابو کا طرز عمل ’’تین بندر ‘‘ آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کی تائید : کے نارائنا

تروپتی ۔ 12 مئی ( این ایس ایس) سی پی آئی قومی سیکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے طرز عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو اور چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو ’’تین بندروں‘‘ کی طرح ہیں۔ انہوں نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مودی، وینکیا اور بابو کا طرز عمل ’’سنو نہیں، دیکھو نہیں اور بولو نہیں‘‘ کی طرح ہے۔ انہوں نے وینکیا نائیڈو کو مشورہ دیا کہ وہ ریاست آندھرا پردیش کو خصوصی موقف دلاتے ہوئے اپنی سرزمین کی پیدائش کا قرض ادا کریں۔  انہوں نے وینکیا نائیڈو سے کانگریس رکن پارلیمان ڈاکٹر کے وی پی رامچندر راؤ کی تائید پر زور دیا جنہوں نے آندھرا پردیش ریاست کو خصوصی موقف دلانے کیلئے نجی بل پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT