Thursday , August 24 2017
Home / سیاسیات / مودی آر ایس ایس کے خلاف نہیں جاسکتے : راہول

مودی آر ایس ایس کے خلاف نہیں جاسکتے : راہول

نئی دہلی ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس اپنے خیالات ’مسلط‘ کرتا ہے اور بی جے پی میں وزیراعظم نریندر مودی کے بشمول کوئی بھی ان کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔ راہول گاندھی نے آج یوتھ کانگریس کی دو روزہ نیشنل ایگزیکیٹیو کی میٹنگ میں یہ بات کہی۔ یہ میٹنگ آج یہاں اختتام پذیر ہوئی۔ ذرائع نے کہا کہ نائب صدر کانگریس نے حکومت پر اراضی بل کے مسئلہ پر بھی چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے حکومت کو آرڈیننس کی مدت ختم ہونے کا انتظار کرنا پڑا کیونکہ اس نے یہ مسئلہ پر حاملین مفادات سے مشاورت کے بغیر اپنی رائے تھوپنے کی کوشش کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کے برخلاف کانگریس نے 2013ء کا اراضی قانون جامع مشاورتوں کے بعد ہی سامنے لایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT