Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / مودی اور امیت شاہ پر کانگریس کی تنقید

مودی اور امیت شاہ پر کانگریس کی تنقید

غیر بی جے پی حکومتوں کو عدم استحکام کا شکار بنانے کا الزام
نئی دہلی 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترکھنڈ میں کانگریس حکومت کے بحران کا شکار ہوجانے کے بعد پارٹی نے آج وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی سربراہ امیت شاہ پر غیر بی جے پی حکومتوں کو عدم استحکام کا شکار کرنے کا الزام عائد کیا اور کہاکہ اِس کے لئے اقتدار اور پیسے کی طاقت استعمال کی جارہی ہے۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہاکہ اس سازش سے پارٹی خوفزدہ نہیں ہے اور قانونی، سیاسی و دستوری طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے حکومت کو درپیش چیلنج سے نمٹا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ ضرورت پڑتی ہے تو اترکھنڈ کی ہریش راوت حکومت ایوان اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے تیار ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ مودی اور امیت شاہ کی جوڑی ملک میں منتخبہ حکومتوں کو بیدخل کرنے کے لئے شہرت رکھتی ہے۔ ایک ناپاک سازش کے ذریعہ منتخبہ حکومت کو عدم استحکام کا شکار کیا جارہا ہے۔ پہلے اروناچل پردیش میں ایسا کیا گیا اور اب اترکھنڈ کی باری ہے۔ سرجیوالا نے کہاکہ پہلے دہلی اور پھر بہار کی شکستوں کے بعد بی جے پی نے یہ طریقہ کار اختیار کیا ہے کیوں کہ اُسے یقین ہوچلا ہے کہ عوامی رائے سے اُسے کسی بھی ریاست میں اقتدار حاصل نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے سوال کیاکہ کیا یہی مودی کا سیاسی کلچر ہے کہ ارکان اسمبلی کو تمام دستوری قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے لالچ سے خریدا جائے۔ کیا یہی شفاف سیاست کا کلچر ہے۔

TOPPOPULARRECENT