Friday , July 21 2017
Home / سیاسیات / مودی اور اندرا گاندھی میں موازنہ غلط : سونیا

مودی اور اندرا گاندھی میں موازنہ غلط : سونیا

نئی دہلی ۔ 21 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور آنجہانی اندرا گاندھی کے مابین کوئی موازنہ نہیں ہے ۔ انھوں نے ایسی اطلاعات کو بھی مسترد کردیا کہ مودی کا مقابلہ کرنے کیلئے پارٹی میں قائدین کا فقدان پایا جاتا ہے ۔ سونیا گاندھی نے واضح کیا کہ مودی اور اندرا گاندھی میں موازنے پر اُنھیں کوئی مشکل پیش نہیں آئی کیونکہ پارٹی قائدین مودی حکومت کو اس مسئلے پر موثر جواب دے رہے ہیں ۔ انھوں نے انڈیا ٹوڈے ٹی وی کو بتایا کہ سیاست کے ہر دور میں کچھ مشکلات ضرور ہوتی ہیں ۔ وہ سمجھتی ہیں کہ کانگریس بھی فی الحال ایسی ہی صورتحال سے دوچار ہے ۔ انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ کانگریس اقتدار پر واپس آئے گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT