Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / مودی اور نواز اپنی ماں کی موجودگی میں بات کریں: منور رانا

مودی اور نواز اپنی ماں کی موجودگی میں بات کریں: منور رانا

بریلی (یوپی) ۔31ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور پاکستان کو بھائی قرار دیتے ہوئے نامور اردو شاعر منور رانا نے تجویز پیش کی ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کو دیرینہ تنازعات کی یقینی یکسوئی کیلئے اپنی والدؤں کی موجودگی میں بات چیت کرنی چاہیئے ۔ اگر دونوں وزرائے اعظم اپنی ماؤں کی موجودگی میں تنازعات کی یکسوئی کیلئے بات چیت کریں تو کوئی نہ کوئی راستہ نکل آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان بھائی ہیں ۔ وزیراعظم نے بڑے بھائی کی حیثیت سے پڑوسی ملک کا دورہ کر کے اپنا فرض ادا کیا ہے ۔ وہ حال ہی میں ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ ایک راست ٹی وی مباحثہ کے دوران واپس کرچکے ہیں ۔ انہوں نے اپنے اس عہد کا اعادہ کیا کہ وہ یا ان کا بیٹا آئندہ کبھی کوئی سرکاری ایوارڈ قبول نہیں کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT