Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / مودی اور نواز اگلی دفعہ بات چیت بھی کریں: عمر عبداللہ

مودی اور نواز اگلی دفعہ بات چیت بھی کریں: عمر عبداللہ

سری نگر 10جون (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقعہ پر ہند و پاک وزرائے اعظم نریندر مودی اور نواز شریف کے مصافحہ کو اچھی بات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں یہ مصافحہ بھی بہت کچھ ہے ، جو لوگ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ کھیلنے کی بھی مخالفت کرتے ہیں، اُن لوگوں کو یہ مصافحہ بھی ہضم نہیں ہورہاہے ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی دونوں قائدین اگر ایک ہی شہر میں ہوں تو انہیں بات چیت بھی کرنی چاہیے۔ اپوزیشن نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہنے کہا کہ انڈیا اور پاکستان دوست رہیں یا نہ رہیں ، لیکن ہمیشہ پڑوسی رہیں گے اور پڑوسیوں کے درمیان دشمنی سود مند نہیں ہوتی۔

TOPPOPULARRECENT