Friday , July 21 2017
Home / دنیا / مودی اور ٹرمپ کی انسداد دہشت گردی پر بات چیت متوقع

مودی اور ٹرمپ کی انسداد دہشت گردی پر بات چیت متوقع

واشنگٹن 13 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے مابین ہونے والے پہلی ملاقات میں ہند ۔ امریکہ تعلقات کو بہترین اندازوسعت دینے کے ویژن کو قطعیت دی جائیگی اور دہشت گردی سے مقابلہ ‘ باہمی تعاون میں اضافہ وغیرہ کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ دنیا کی دو بڑی جمہوریتوں کے قائدین کی 26 جون کو وائیٹ ہاوز میں ملاقات ہوگی جس میں باہمی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا ۔ خاص طور پر H1B ویزا قوانین کے تعلق سے ہندوستان کی تشویش کو اس موقع پر واضح کیا جائیگا ۔ باہمی تعلقات کے تمام امور کو بات چیت کے دائرہ کار میں شامل کیا جائیگا ۔ وائیٹ ہاوز کے پریس سکریٹری سین اسپائسر نے اپنی یومیہ پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ دونوں قائدین ایک ایسے ویژن کو پیش کرینگے جس کے تحت ہندوستان ۔ امریکہ تعلقات کو وسعت دی جائیگی اور اسے دونوں ملکوں کے عوام کیلئے قابل قدر بنایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے مقابلہ کرنا ‘ معاشی ترقی اور اصلاحات کو فروغ دینا اور ہند ۔ پیسیفک علاقہ میں سکیوریٹی تعاون میںاضافہ کرنا دونوں ممالک کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ ہندوستان میں کہا جا رہا ہے کہ بات چیت آسان بھی نہیں ہوسکتی کیونکہ ہندوستان کو H1B مسئلہ پر مشکلات کا سامنا ہے اور امریکہ ان ویزوں کی تعداد میں مزید کمی کرنے کا بھی منصوبہ رکھتا ہے ۔ اس کے علاوہ امریکہ نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس کے تاریخی معاہدہ سے بھی دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ ہندوستان نے پیرس ماحولیاتی تبدیلی معاہدہ کی پابندی کا اعلان کیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT