Saturday , April 29 2017
Home / Top Stories / مودی اور پے ٹی ایم کے بانی دنیا کی بااثر شخصیتوں میں شامل

مودی اور پے ٹی ایم کے بانی دنیا کی بااثر شخصیتوں میں شامل

نیویارک ۔ /20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور پے ٹی ایم کے بانی وجئے شیکھر شرما ایسے دو ہندوستانی ہیں جنہوں نے ٹائم میگزین کی دنیا بھر میں 100 بااثر شخصیتوں میں جگہ بنائی ہے ۔ ٹائم میگزین نے جاریہ سال مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی 100بااثر شخصیتوں کی فہرست جاری کی ہے ۔ ان میں صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ ، صدر روس ولادیمیر پوٹین اور وزیراعظم برطانیہ تھریسامے بھی شامل ہیں ۔ 66 سالہ نریندر مودی کے بارے میں مصنف پنکج مشرا نے جو مضمون تحریر کیا اس میں کہا گیا کہ مئی 2014 ء میں ٹرمپ کے صدر امریکہ بننے سے قبل مودی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے وزیراعظم بن چکے تھے ۔ انہیں مخالف مسلم تشدد اور فرقہ پرست ذہنیت کے باعث امریکہ میں داخلہ پر پابندی کا سامنا تھا ۔ ہندو قوم پرست نریندر مودی نے ٹوئٹر سے استفادہ کرتے ہوئے روایتی میڈیا کو پیچھے چھوڑدیا اور عوام سے راست رابطہ قائم کیا ۔ 43 سالہ وجئے شیکھر شرما کے بارے میں انفوسیس کے معاون بانی نندن نیلکنی نے لکھا کہ جس وقت ہندوستان کی حکومت نے 86 فیصد کرنسی کو منسوخ کرنے کا غیرمتوقع فیصلہ کیا، شرما نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT