Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مودی اور کے سی آر وعدوں کی تکمیل میں ناکام

مودی اور کے سی آر وعدوں کی تکمیل میں ناکام

سنگاریڈی میں کانگریس کارکنوں کے اجلاس سے اتم کمار ریڈی کا خطاب
سنگاریڈی /26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے آج سنگاریڈی کانگریس پارٹی آفس پر منعقدہ متحدہ ضلع میدک پارٹی قادئین و کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی مودی و ریاستی کے سی آر حکومتیں عوام کو انتخابات میں خوش کن و بے شمار وعدے کئے لیکن تین سال کا عرصہ گذرجانے کے باوجود ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ۔ وزیر اعلی کے سی ار نے انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں سے وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آنے کی صورت میں اندرون 4 ماہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کریں گے لیکن بڑے ہی افسوس کی بات ہے کہ 40 ماہ گذرجانے کے باوجود مسلمانوں کو تحفظات فراہم نہیں کئیگئے ۔ اسمبلی میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات سے متعلق بل منظور کرواتے ہوئے مرکز کو روانہ کرنا کے سی آر کا ایک فریب ہے ۔ انہوں نے کے سی آر پر زور دیا کہ وہ فوری مرکزی حکومت سے تحفظات بل منظور کواتے ہوئے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرے لیکن کے سی ار حکومت مسلمانوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے سنجیدہ نہیں ہے ۔ ریاستی حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے ۔ وزیر اعلی کے سی آر کے ترقی سے متعلق جو بلند بانگ دعوے کئے جارہے ہیں وہ کھوکھلے ہیں ۔ ریاست تلنگانہ کسانوں کی خودکشیوں میں ملک میں سرفہرست ہے ریاست تلنگانہ میں اب تک 3 ہزار سے زائد کسانوں نے خودکشی کرلی ۔ اسی طرح وزیر اعلی کے آبائی ضلع میدک بھی کسانوں کی خودکشی میں سرفہرست ہے ۔ سال 2019 میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کی صورت میں کسانوں کے مسائل کو اولین ترجیح دی جائے گی اور یکمشت میں 2 لاکھ قرضہ جات کسانوں کے معاف کریں گے ۔ اس کے علاوہ زرعی پیداوار میں 500 تا 1500 فی کنٹل کسانوں کو بونس دیا جائے گا اور فصلوں کی انشورنس رقم بھی حکومت ادا کرے گی اور سماج کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود اور ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ ریاستی کے سی آر و مرکزی مودی حکومتیں گذشتہ انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں کی عدم تکمیل اور ناکامیوں کو اجاگر کرنے یکم جون کو سنگاریڈی میں منعقد شدنی پرجا گرجنا پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ جس میں کل ہند کاگنریس کمیٹی نائب صدر راہول گاندھی شرکت کرتے ہوئے مخاطب کریں گے ۔ پارٹی کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اسے کامیابی سے ہمکنار کریں ۔ صدر کانگریس کمیٹی متحدہ ضلع میدک سنیتا لکشما ریڈی ، ڈاکٹر جے گیتا ریڈی ، دامودھر راج نرسمہا ، پونم پربھاکر ، ٹی جئے پرکاش ریڈی ، سریش شنکر ، عظمی شاکر ، متیم ریڈی ، شیخ صابر ، معراج خان ہاشمی ، محمد قطب الدین ، مرزا امیر بیگ کے علاوہ متحدہ ضلع میدک کے کانگریس پارٹی قائدین و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT