Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مودی اور کے سی آر کے مابین خفیہ معاملت : ڈی کے ارونا

مودی اور کے سی آر کے مابین خفیہ معاملت : ڈی کے ارونا

حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : سابق ریاستی وزیر و گدوال ایم ایل اے ڈی کے ارونا نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کا دورہ دہلی وزیراعظم مودی سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی رشوت کے پیسہ کے تبادلہ اور اس کو ٹھکانے لگانے کے لیے ہے ۔ انہوں نے کہا چیف منسٹر ، وزیراعظم مودی سے خفیہ معاملت کے لیے دہلی جارہے ہیں ۔ ملک میں نوٹوں کے چلن پر پابندی کے بعد ریاست میں اسکیمات کو روک دیا جارہا ہے ۔ ڈی کے ارونا نے سوال کیا نوٹوں کے چلن پر پابندی کے بعد بھی ریاستی حکومت اس پر کوئی ردعمل کا اظہار کیوں نہیں کیا ؟ ملازمین کو تنخواہوں کی نصف ادائیگی پر ارونا نے سوال کیا چیف منسٹر نے مودی سے اس تعلق سے بات کیوں نہیں کی ؟ یہاں اسمبلی میڈیا ہال پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارونا نے دعوی کیا نوٹوں کے چلن پر پابندی سے صرف بی جے پی کو فائدہ ہوگا جب کہ اس سے ایک عام آدمی شدید متاثر ہوا ہے ۔ انہوں نے اس اقدام کو پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں فائدہ حاصل کرنے کا ذریعہ بتایا ۔ انہوں نے کہا یہ بات مناسب نہیں ہے کہ نوٹوں کی تبدیلی کے لیے وقت دئیے بغیر عام آدمی کو پریشان کیا جائے ۔ انہوں نے مودی کو الیکشن سے قبل کئے گئے تمام وعدوں میں ناکام بتاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ گجرات کے بڑے صنعت کاروں اور بی جے پی زیر قیادت ریاستوں کو بچانے کے لیے عام آدمی کو ہی پریشان کررہے ہیں ۔ انہوں نے مودی سے دو ہزار کی نئے نوٹوں کو متعارف کرنے پر سوال اٹھایا اور کہا بشمول کسان ملک کے شہری خود کشی کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT