Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / مودی ’اچھے اصلاح پسند‘ ، ملائیشیائی وزیراعظم کا تاثر

مودی ’اچھے اصلاح پسند‘ ، ملائیشیائی وزیراعظم کا تاثر

کوالالمپور ، 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے آج اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ’’اچھا اصلاح پسند‘‘ ہونے پر سراہتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کچھ ایسی کوشش کی ہے جو ’’کمتر درجہ کے انسان نہیں کرپائیں گے‘‘۔ یہاں منعقدہ ’اکنامک ٹائمز ایشین بزنس لیڈرز کانکلیوو 2016ء‘ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ دونوں قائدین کے درمیان مختصر تبادلہ خیال کے دوران نجیب نے مودی کے ’نوٹ بندی‘ اقدام کو سراہا، جس کا مقصد کالا دھن پر قابو پانا ہے۔ انھوں نے وزیراعظم ہند کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ’’مجھے آپ کو اچھا اصلاح پسند ہونے پر مبارکباد دینا ہی چاہئے۔ آپ نے وہ کام کیا ، جس کی کمتر درجہ کے انسان کوشش ہی نہیں کرپائیں گے۔ اگر آپ میں اصلاحات پر عمل درآمد کرانے کی (بھی) جرأت ہے تو آپ نوازے جائیں گے۔‘‘ نجیب سے آئندہ سال دورۂ ہند کی توقع ہے۔ مودی نے گزشتہ سال ملائیشیا کا دورہ کیا تھا اور اس ردھم کو آگے بڑھاتے ہوئے دونوں ممالک باہمی روابط کو تقویت دینا چاہیں گے۔ اس ویڈیو کانفرنس میں مودی نے بھی رزاق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی قیادت میں ملائیشیا 2020ء تک ترقی یافتہ ملک بننے کے اپنے مقصد کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے روابط ’’ہماری مشرق کی سمت عمل کی پالیسی کی کامیابی کا لازمی حصہ‘‘ ہے۔

 

ترکی نے آئی ایس کے خلاف
شام میں فضائی حملے کئے
انقرہ،14دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی فوج نے شمالی شام میں انتہاپسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس)کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر فضائی حملے کئے ہیں۔ ترکی کی فوج نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ شمالی شام میں آئی ایس کے 28ٹھکانوں پر بھی بم باری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دو علاقوں الباب اور بزاعۃ میں آئی ایس کے ٹھکانوں ،گاڑیوں اور ہتھیاررکھنے کی جگہ کو نشانہ بناکر فضائی حملے کئے گئے ۔اس حملے میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے ۔شام میں بیرونی فورسیس بالخصوص روس کی طرف سے بعض علاقے پہلے ہی شدید حملوں سے متاثر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT