Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / مودی اکسلیٹر پر پیر رکھیں ورنہ عوام ہٹادیں گے: راہول

مودی اکسلیٹر پر پیر رکھیں ورنہ عوام ہٹادیں گے: راہول

NEW DELHI, NOV 8 (UNI):- Congress Vice President Party Rahul Gandhi (C) talking to media persons after the vitory of Grand Alliance in Bihar assembly polls, at Congress headquarters in New Delhi on Sunday. UNI PHOTO-43U

بی جے پی اور آر ایس ایس کے انتشار پسندانہ ایجنڈے کو شکست، کانگریس کے شاندار مظاہرہ پر جشن
نئی دہلی۔8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی آج کافی مسکرارہے تھے اور ان کے چہرے پر بحالی دیکھی گئی ۔ کیونکہ بہار اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے توقع سے بھی زیادہ بہتر مظاہرہ کیا ہے اور اسے 27 نشستوں پر کامیابی ملی ۔ پارٹی ہیڈ کوارٹرپر جشن کا ماحول تھا۔ عظیم سکیولر اتحاد کی کامیابی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا کہ عوام نے نریندر مودی کے گھمنڈ کو توڑ دیا اور بی جے پی اور آر ایس ایس کے انتشار پسندانہ ایجنڈے کو شکست دے دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہئیے کہ وہ ’’ اپنا پیر اکسلیٹر پر رکھیں ورنہ عوام انہیں ڈرائیور کی نشست سے نکال پھینکیں گے ‘‘ انہوں نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج بی جے پی اور آر ایس ایس کے تخریبی ایجنڈہ کی شکست ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب وزیراعظم نریندر مودی کے لئے خود احتسابی کا وقت آگیا ہے کہ وہ اپنا تکبر ختم کریں ورنہ عوام انہیں بے دخل کردیں گے۔

کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ وزیراعظم مودی کو اپنے متواتر بیرونی دوروں کو ترک کردینا ہوگا اس کے بجائے وہ ملک کی ترقی و بہبود کے ساتھ کسانوں، مزدوروں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں۔ نوجوانوں کو انہوں نے روزگار دینے کا وعدہ دیا تھا، اسے پورا کریں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ بہار کے عظیم سکیولر اتحاد کی کامیابی گھمنڈ، غور و تکبر کے ساتھ حکومت کرنے والی انتشار پسند طاقتوں کو ناکامی ہوئی ہے۔ سچائی یہ ہے کہ یہ کامیابی دراصل این ڈی اے کے خلاف نہیں بلکہ بی جے پی ، آر ایس ایس اور مودی کے نظریہ کے خلاف ہے۔ بہار کے عوام نے اپنے ووٹوں کے ذریعہ مسلمانوں کے خلاف ہندوئوں کو لڑانے والوں کو سبق سکھایا ہے۔ راہول گاندھی نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گاڑی اب چالو نہیں ہورہی ہے۔ لہٰذا انہیں اکسلیٹر تیز کرنا پڑرہا ہے۔ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو ہندوستان کے عوام آپ کو گھر کا راستہ دکھادیں گے۔ بہار میں جس طرح انہوںنے باہر کردیا ہے، دہلی سے بھی انہیں نکال باہر کردیں گے۔ مودی کو اس ملک کے اندر ایک طبقہ کو دوسرے طبقے کے خلاف لڑانے کی پالیسی ترک کرنی ہوگی۔ وزیراعظم بننے کے بعد نریندر مودی میں تکبر آگیا تھا۔ ان کے لب و لہجہ میں غرور کی جھلک نظر آرہی تھی۔ لہٰذا عوام نے انہیں بری طرح مسترد کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT