Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / مودی بابو کیلئے مزید کتنی جانیں جائیں گی : ممتا بنرجی

مودی بابو کیلئے مزید کتنی جانیں جائیں گی : ممتا بنرجی

کولکتہ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے نوٹوں کی منسوخی کیخلاف اپنی شدید برہمی جاری رکھتے ہوئے آج کہاکہ یہ فیصلہ عوام اور بالخصوص محنت کشوں کیلئے سب سے بڑا دھکہ ہے۔ ممتا بنرجی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’نوٹوں کی منسوخی عوام کیلئے ایک سنگین دھکہ ہے جس سے بالخصوص محنت کش طبقہ بُری طرح متاثر ہوا ہے۔ کروڑوں عوام اور محنت کش افراد بے جہت اور ناعاقبت اندیش پالیسی کے شکار ہوئے ہیں۔ ممتا بنرجی نے گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی سے دریافت کیا تھا کہ نوٹوں کی منسوخی کے اقدام کے پیش نظر ملک میں مزید کتنی جانیں لی جائینگی۔ ترنمول کانگریس کے ترجمان ڈیرک اوبرائین کے ایک ٹوئٹر پوسٹ کے جواب میں ممتا بنرجی نے لکھا تھا کہ ’’مودی بابو مزید کتنی جانیں ضائع ہوں گی‘‘۔ قبل ازیں ڈیر اوبرائین نے ٹوئیٹر پر ان 95 افراد کے ناموں کی فہرست جاری کی تھی جنھوں نے نوٹوں کی منسوخی کے فیصلہ سے متاثر ہونے کے بعد نقدی کی شدید قلت اور اپنی ہی رقومات سے محرومی کے سبب خودکشی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT