Friday , July 28 2017
Home / Top Stories / مودی بابو کے لئے مزیدکتنی جانیں جائیں گی۔ ممتا بنرجی

مودی بابو کے لئے مزیدکتنی جانیں جائیں گی۔ ممتا بنرجی

کولکتہ: مغربی بنگال کی چیف منسٹر نے نوٹوں کی منسوخی کے خلاف اپنی شدید برہمی جاری رکھتے ہوئے آج کہاکہ یہ فیصلہ عوام اور بالخصوص محنت کشوں کے لئے ایک بڑا دھکہ ہے۔ ممتا بنرجی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ’’ نوٹوں کی منسوخی عوام کے لئے ایک سنگین دھکہ ہے جس سے بالخصوص محنت کش طبقہ بری طرح متاثرہوا ہے۔کروڑ وں عوام اور محنت کش افراد بے جہت او رناعاقیت اندیشن پالیسی کا شکار ہوئے ہیں‘‘۔

ممتا بنرجی نے گذشتہ روزوزیراعظم نریندر مودی سے دریافت کیاتھا کہ نوٹوں کی منسوخی کے اقدام کے پیش نظرملک میں کتنی جانیں لی جائینگی۔ترنمول کانگریس کے ترجمان ڈیرک اوبرائین کے ایکٹ ٹوئٹر پوسٹ کے جواب میں ممتا بنرجی نے لکھا تھا کہ’’ مودی بابو مزید کتنی جانیں ضائع ہوں گی‘‘۔قبل ازیں ڈیر اوبرائین نے ٹوئٹر پران 95افراد کے ناموں کی فہرست جاری کی تھی ‘ جنھوں نے نوٹوں کی تنسیخ کے فیصلے سے متاثر ہونے کے بعدنقدی کی شدید قلت او راپنی ہی رقومات سے محرومی کے سبب خودکشی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT