Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / مودی بنگلورو پولیس اسٹیشن کی ڈیجیٹل پولسنگ کا جائزہ لینگے

مودی بنگلورو پولیس اسٹیشن کی ڈیجیٹل پولسنگ کا جائزہ لینگے

بنگلورو 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی 26 اگسٹ کو بنگلورو میں کیوبن پارک پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تبادلہ خیال کرینگے اور ڈیجیٹل پولیسنگ کا جائزہ لیں گے ۔ وزیر اعظم نے کیوبن پارک کے بشمول تین پولیس اسٹیشنوں کا انتخاب کیا ہے جن کے عملہ سے وہ تبادلہ خیال کرینگے ۔ بنگلورو کے کیوبن پارک کے علاوہ اتر پردیش اور آسام کے بھی ایک ایک پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں کے ساتھ وہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ڈیجیٹل پولیسنگ کا جائزہ لیں گے ۔ حکومت کے کرائم اینڈ کریمینل ٹراکنگ نیٹ ورٹ اینڈ سسٹم کے تحت تین پولیس اسٹیشنوں نے اسمارٹ پولیسنگ اور ڈیجیٹل مہم کا آغاز کیا ہے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ وزیر اعظم 26 اگسٹ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ہمارے ڈیجیٹل پولیسنگ کا مشاہدہ کرینگے ۔ یہ پراجیکٹ جرائم کی تحقیقات کرنے اور مجرمین کا پتہ چلانے میں آئی ٹی سے مربوط نیٹ ورک کے استعمال سے متعلق ہے ۔ اس کو کرناٹک میں 2011 میں نافذ کیا گیا تھا ۔ مرکز نے اس پراجیکٹ کیلئے کرناٹک کو 70 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ یہاں وزیر اعظم کی مجوزہ ویڈیو کانفرنس کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT