Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / مودی ’’بوریت والی تقریر‘‘ پر گولڈ میڈل کے مستحق، عام آدمی پارٹی کا طنز

مودی ’’بوریت والی تقریر‘‘ پر گولڈ میڈل کے مستحق، عام آدمی پارٹی کا طنز

نئی دہلی ۔ 15 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج یہ طنزیہ ریمارک کیا کہ اگر اولمپک میں ’’بور کرنے والی تقریر ‘‘ پر انعام رکھا جاتا تو وزیراعظم نریندر مودی کو یوم آزادی تقریر پر ضرور گولڈ میڈل حاصل ہوتا۔ کشمیر پالیسی سے لیکر دلتوں پر مظالم جیسے موضوعات پر حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے عام آدمی پارٹی لیڈر اشوتوش نے کہا کہ مودی کی تقریر بے سمت اور غیر متاثر کن ہے۔ دہلی کے وزیر ثقافت کپل مشرا نے کہا کہ اگر اولمپکس میں سب سے ز یادہ بوریت والی عوامی تقریر پر میڈل رکھا جاتا تو مودی کو ضرور گولڈ میڈل حاصل ہوتا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT