Monday , May 1 2017
Home / ہندوستان / مودی بھائی آپ کے تاریخی دورہ کا بے چینی سے انتظار ہے: نتن یاہو

مودی بھائی آپ کے تاریخی دورہ کا بے چینی سے انتظار ہے: نتن یاہو

نئی دہلی ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے آج کہا ہیکہ ان کے ملک کے عوام وزیراعظم نریندر مودی کے تاریخی دورہ کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے مودی کی جانب سے مبارکبادی کے پیام پر جوابی ٹوئیٹ میں یہ بات کہی۔ وزیراعظم کے دفتر نے بتایا کہ نتن یاہو نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا ’’شکریہ، میرے دوست، آپ نے مجھے تعطیلات کی مبارکباد دی۔ اسرائیل کے عوام آپ کے تاریخی دورہ کے بے چینی سے منتظر ہیں‘‘۔ نریندر مودی نے دو دن قبل ٹوئیٹ کیا تھا ۔ ’’کھگ سمیچ کھیورم‘‘ ۔ حبرون زبان میں تعطیلات کیلئے مبارکباد دینے یہ الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں۔ واضح رہیکہ نریندر مودی آئندہ چند ماہ میں اسرائیل کے دورہ کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT