Sunday , June 25 2017
Home / شہر کی خبریں / مودی بیرونی ممالک سے کالا دھن لانے میں ناکام : کانگریس

مودی بیرونی ممالک سے کالا دھن لانے میں ناکام : کانگریس

حیدرآباد۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) کانگریس ترجمان ڈاکٹر ڈی شراون کمار نے کہا کہ کالا دھن ہی ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ کالادھن کو کسی بھی قیمت پر ختم کرنا ضروری ہے۔ آج ایک خانگی نیوز چیانل پر مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے شراون نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے 2014ء کے عام انتخابات کے دوران عوام کو تیقن دیا تھا کہ وہ بیرونی ممالک سے کالادھن واپس لائیں گے لیکن ڈھائی سال گذر جانے کے بعد بھی انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔ مودی نے بڑی کرنسی نوٹوں کو بند کرادیا، اس کے بعد سے ہی عوام کے درمیان مودی کا وقار گھٹ رہا ہے اور عوام جان چکے ہیں کہ مودی بُری طرح ناکام ہیں۔ بعض ممالک کے دباؤ میں آکر انہوں نے ملک کی معیشت کو مالیہ سے محروم کردیا ہے۔ مودی بڑے نوٹوں کی تبدیلی کے ذریعہ عوام کے درمیان تصادم پیدا کرنے کوشاں ہیں۔ غریبوں اور متوسط طبقہ کے نام پر وہ اپنی ذاتی امیج بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ نوٹوں کی تبدیلی سے امیر لوگ پریشان نہیں ہیں اور نہ ہی کالادھن رکھنے والے اے ٹی ایم سنٹرس یا بینک کے سامنے طویل قطاروں میں ٹھہرے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT