Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / ’’ مودی جیکٹ ‘‘ ملک میں مقبول ترین لباس : کلراج

’’ مودی جیکٹ ‘‘ ملک میں مقبول ترین لباس : کلراج

نئی دہلی۔21ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے آدھے آستینوں کے کوٹ جسے ’’ مودی جیکٹ ‘‘ کا نام دیا گیا ہے وہ ہندوستانی عوام میں مقبول ہونے کے علاوہ چند بیرونی ممالک میں بھی مشہور ہوچکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی وزیر کلراج مشرا نے کیا ہے ۔ مشرا جو کہ مائیکرو ‘ اسمال ‘ انٹرپرائزس کے مرکزی وزیر ہیں ۔ انہوں نے آج لوک سبھا میں کہا کہ ایک وقت تک جب ’’ جواہر جیکٹ‘‘ جسے اُس وقت کے وزیراعظم جواہر لال نہرو پہنا کرتے تھے ۔ وہ ہندوستانی عوام میں مقبول لباس تھا ۔ وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے کہا کہ اب مودی جیکٹ ہندوستانی عوام میں ہی نہیں بلکہ سرحد پار دیگر ممالک کی عوام میں بھی کافی مشہور ہورہا ہے ۔ کلراج نے کہا کہ جاپانی وزیراعظم شین زوابے نے بھی مودی جیکٹ پہنا ہے ۔ مشرا نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام میں کھادی کی مقبولیت کو بڑھانے اور اسے فروغ دینے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں ۔ ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھادی اور ویلیج انڈسٹریز کمیشن ( کے وی آئی سی ) کا قیام 1956ء میں ہوا تھا اور اس کا مقصد دیہی صنعتوں اور کھادی کو فروغ دینا تھا نیز کے وی آئی سی نے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ کھادی کے ہمراہ دیہی صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے مالی تعاون کے اقدامات بھی کئے ہیں ۔ 2014-15ء کے دوران کھادی مراکز ‘ سات شعبے اور ایک گرام شلپا کے ذریعہ 12,513.72 کروڑ مالیتی کھادی کے ملبوسات فروخت کئے گئے ہیں ۔  مرکزی وزیر کے بموجب خصوصی اسکیم کے تحت کھادی کے آوٹ لیٹس کی تزین نو اور انہیں مستحکم کرنے کے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT