Sunday , April 30 2017
Home / Top Stories / ’’مودی جی اب ’من کی بات ‘کے بجائے ’کام کی بات‘ کیجئے ‘‘:اکھلیش

’’مودی جی اب ’من کی بات ‘کے بجائے ’کام کی بات‘ کیجئے ‘‘:اکھلیش

بدایوں ۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایس پی کے سربراہ اکھیلیش یادو نے وزیراعظم نریندر مودی پرجوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اچھے دن‘‘ کا وعدہ کرتے ہوئے عوام کو بیوقوف بنانے والوں کے زوال کا آغاز ہوچکا ہے۔ اکھیلیش نے مودی سے کہا کہ وہ ’’من کی بات‘‘ کے بجائے اب ’’کام کی بات‘‘ کریں۔ اکھیلیش یادو نے یہاں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’انہوں (مودی) نے کہا تھا کہ ایس پی نے بہت (غلط) کارنامے کئے ہیں۔ وہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر ’’من کی بات‘‘ تو کیا کرتے ہیں، میں ان سے پوچھنا چاہتے ہوں کہ وہ ’’کام کی بات‘‘ کب کریں گے۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز اکھیلیش کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اکھیلیش جی! کہتے ہیں کہ ان کا کام بولتا ہے لیکن یہاں کا بچہ بچہ یہ جانتا ہے کہ یہ آپ کے کارنامے (غلط اقدامات) ہیں جن کا آپ تذکرہ کررہے ہیں‘‘۔ اکھیلیش نے بدایوں میں دو بہنوں کی عصمت ریزی کے رسواکن واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے مودی پر تنقید کی ۔

کہا کہ تمام جماعتوں کے قائدین نے وہاں کا دورہ کیا تھا، حتی کہ اقوام متحدہ میں بھی اس مسئلہ کو اُٹھایا گیا، لیکن سی بی آئی نے ریاست کو کلین چٹ دے دیا جس سے حکومت کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب ہوگئی۔ اکھیلیش نے کہا کہ ’’اچھے دن کا وعدہ کرتے ہوئے عوام کو بے وقوف بنانے والوں کا زوال شروع ہوچکا ہے۔ 2017ء کے بعد 2019ء میں بھی ان (بی جے پی) کا صفایا ہوجائے گا۔ انہیں (بی جے پی کو) یہ کہنا ہوگا کہ اس نے عوام کیلئے کیا کیا ہے‘‘۔ اکھیلیش نے دعویٰ کیا کہ رائے دہی کے پہلے مرحلے میں ایس پی کو دیگر حریفوں پر کافی سبقت حاصل ہوئی ہے۔ آئندہ مرحلوں میں بھی یہی رجحان جاری رہے گا اور ایس پی ۔کانگریس اتحاد کو 300 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ اکثریت حاصل ہوگی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT