Friday , June 23 2017
Home / Top Stories / مودی حکومت الجھن کا شکار ، راہول کا طنز

مودی حکومت الجھن کا شکار ، راہول کا طنز

نئی دہلی ؍ مہسانہ ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے نوٹ بندی کے بعد مسلسل قواعد میں تبدیلیوں اور عوام کی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی  حکومت اس ٹریفک سگنل کی طرح الجھن کا شکار ہے جو ایک ہی وقت میں مختلف رنگوں کی روشنی دیتے ہیں۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر یہ زیرنظر تصویر پوسٹ کی جس میں ایک بڑا ٹریفک سگنل دکھایا گیا ہے اور اس کی مختلف رنگوں کی روشنیاں ایک ساتھ کھلی ہوئی ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ حکومت بھی اسی طرح الجھن کا شکار ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT