Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / مودی حکومت تمام محاذوں پر ناکام

مودی حکومت تمام محاذوں پر ناکام

اعظم گڑھ (یوپی) ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج کہا کہ این ڈی اے زیرقیادت مرکز کی بی جے پی حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہے۔ یہ بیروزگاروں کو ملازمتیں فراہم نہیں کرسکی ، تاجروں کو دھوکہ دیا اور ملک کی سرحدوں کے تحفظ میں ناکام رہی۔ افراط زر عروج پر ہے اور وزیراعظم غیرملکی دوروں میں مصروف ہے۔ انہوں نے پارٹی قائدین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام سماج وادی پارٹی حکومت کی پالیسیوں پر غور نہیں کررہے ہیں جو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہیں۔ مرکز کی این ڈی اے حکومت کا سماج وادی پارٹی سے کوئی تقابل نہیں کیا جاسکتا کیونکہ سماج وادی پارٹی حکومت نے اپنے تمام تیقنات کی تکمیل کی ہے۔ اس کے برعکس مودی حکومت اپنے کسی بھی انتخابی وعدہ کی تکمیل سے قاصر رہی۔ سابق راجیہ سبھا رکن امر سنگھ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی حکومت نے ریاست کو ترقی دی ہے۔ 2014ء لوک سبھا انتخابات کی غلطیوں کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT