Friday , June 23 2017
Home / سیاسیات / مودی حکومت مسئلہ کشمیر کا مستقل حل تلاش کرے گی :راجناتھ

مودی حکومت مسئلہ کشمیر کا مستقل حل تلاش کرے گی :راجناتھ

نئی دہلی ۔ /21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان پر جموں و کشمیر میں تشدد بھڑکانے اور ہندوستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’کشمیر ہمارا ہے ، کشمیری ہمارے ہیں اور کشمیریت بھی ہماری ہے ‘‘ ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت مسئلہ کشمیر کا مستقل حل تلاش کرے گی ۔ تاہم انہوں نے اس کی مزید صراحت نہیں کی ۔ وزیر داخلہ نے پاکستان کے رویہ میں کسی طرح کی تبدیلی نہ آنے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان خود کو تبدیل نہیں کرے گا تو ہمیں اسے تبدیل کرنا پڑے گا ۔ وادی کشمیر میں گزشتہ سال جولائی سے تشدد جاری ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT