Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / مودی حکومت معذرت خواہی کرے : کانگریس

مودی حکومت معذرت خواہی کرے : کانگریس

نئی دہلی ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے نریندر مودی حکومت سے گمراہ کن اطلاع فراہم کرنے پر معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے سینئر ترجمان آنند شرما نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ حکومت نے یہ کہا تھا کہ وینا میں حالیہ منعقدہ نیوکلیئر سپلائر گروپ کے اجلاس میں ہندوستان کی رکنیت ایجنڈہ میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اجلاس ہوچکا ہے لیکن ہندوستان کی رکنیت کے بار ے میں کوئی تذکرہ بھی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو گمراہ کن اطلاع دینے پر حکومت کو معذرت خواہی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی اس کوشش میں چین خود ایک اہم رکاوٹ بناہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور امیت شاہ کو حقائق کا علم نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT