Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / مودی حکومت میں مسلمانوں کیلئے زندگی گزارنا مشکل :اعظم خاں

مودی حکومت میں مسلمانوں کیلئے زندگی گزارنا مشکل :اعظم خاں

رام پور ۔ 26 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ملک میں بی جے پی حکومت آنے کے بعد سے مسلمانوں کو ہراساں کیا جارہا ہے اور اقلیتوں کے لیے عام زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے ۔ سماج وادی پارٹی لیڈر اور رامپور کے رکن اسمبلی اعظم خاں نے کہا کہ مسلمانوں کو کبھی ’ گائے ‘ کے نام پر اور کبھی ’مذہب ‘ کے نام پر ہراساں کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت طلاق کے معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد شریعت کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ حق راز داری پر سپریم کورٹ کے فیصلہ پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ملک میں نفرت کو پھیلانے کے ناپاک منصوبے ناکام ہوگئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT