Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / مودی حکومت نے رنگ بدلنے میں گرگٹ کو مات دیدی

مودی حکومت نے رنگ بدلنے میں گرگٹ کو مات دیدی

کشمیری علحدگی پسندوں کو مرکز ی رعایت پر شیوسینا کی سخت تنقید
ممبئی ۔ 4 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مودی حکومت پر اس بیان کے لئے سخت تنقید کرتے ہوئے کہ کشمیری قائدین کی کوئی بھی ملک کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ پر کوئی پابندی نہیں ، شیوسینا نے آج کہا کہ بی جے پی قیادت نے علحدگی پسندوں کو پاکستان سے بات چیت کی ’رعایت‘ دیدی ہے اور وہ گرگٹ سے کہیں زیادہ تیزی رنگ بدلتی دکھائی دے رہی ہے ۔ مہاراشٹرا میں برسراقتدار حکومت کے اتحادی شراکت دار نے یہ بھی کہا کہ حریت کے بارے میں مرکز کے موقف میں یکسر پلٹاؤ کچھ اسی طرح ہے جیسے ایودھیا میں رام مندر کو بابری مسجد قرار دینا۔ سینا نے اپنے ترجمان سامنا کے اداریہ میں کہا کہ حریت کانفرنس اب کشمیر پر پاکستان کے ساتھ تبادلۂ خیال کرے گی اور مرکزی حکومت نے اُنھیں یہ رعایت دیدی ہے ۔ اور طنز کیا کہ آنے والے کل کشمیر پر بات چیت مسعود اظہر ، داؤد ابراہیم اور ذکی الرحمن لکھوی جیسے لوگوں کے ساتھ بھی ہوگی ۔ جب گرگٹ سے کہیں زیادہ تیزی سے رنگ بدلے جاتے ہیں تو تعجب ہوتا ہے کہ مودی حکومت یہ کس طرح کرپارہی ہے

TOPPOPULARRECENT