Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / مودی حکومت نے عوام کو بھکاری بنادیا : ممتا

مودی حکومت نے عوام کو بھکاری بنادیا : ممتا

کولکتہ ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی نے الزام عائد کیا مودی حکومت نے نوٹوں کی منسوخی کے اقدام کے ذریعہ ملک کے عوام کو گداگر بنادیا ہے اور کہا کہ وہ اس ضمن میں کل صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کریں گی۔ اس بات پر کوئی بحث نہیں ہے کہ دیگر جماعتیں اس مسئلہ پر ان کا ساتھ دیں یا نہ دیں۔ وہ صدر ہند سے ضرور نمائندگی کریں گی۔ ممتابنرجی نے نئی دہلی روانگی سے قبل کولکتہ ایرپورٹ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’کل میں صدر جمہوریہ سے ملاقات کروں گی۔ نوٹوں کی تبدیلی کے مسئلہ پر میں اپنے 40 ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ یہ ملاقات کررہی ہوں۔ میں مختلف سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرچکی ہوں۔ میں نے راہول گاندھی، نتیش کمار، نوین پٹنائک، ملائم سنگھ یادو، اروند کجریوال سے ٹیلیفون پر بات کی ہے۔ اگر وہ میرے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے اگر نہیں ہوتے ہیں تو میں تنہا اپنے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ صدرجمہوریہ سے ملاقات کروں گی‘‘۔

 

سرحدی علاقوں پر پاکستان کی فائرنگ، جنگ بندی کی پھر خلاف ورزی
جموں، 15  نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ایک بار پھر یہاں پلانوالا سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک فارورڈ بلاک میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور گاؤں اور چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ سرحدی علاقے میں اسکول آج سے کھلنے والے تھے ، جو فائرنگ کی وجہ سے بند رہے ۔ ایک سینئر پولس آفیسر نے بتایا کہ پاکستان نے آج سویرے تقریبا سوا سات بجے بغیر اشتعال کے فائرنگ کی ، جس میں چھوٹے ہتھیار اور مارٹر سے پلانوالا اور جگوان پوسٹ پر فائرنگ کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے فارورڈ بلاک گاؤں میں بھی گولہ باری کی گئی، جس پر اپنے فوجی جوان منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT