Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / مودی حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا ، مایاوتی کا الزام

مودی حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا ، مایاوتی کا الزام

لکھنو۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی کی سربراہ اور اترپردیش کی سابق چیف منسٹر مایاوتی نے اپنی ریاست کے کسانوں کے لئے کام کرنے سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کے دعوے پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان (مودی) کی حکومت اپنے دو سالہ اقتدار کے دوران اس ریاست سے غفلت اور لاپرواہی کا رویہ اختیار کرتی رہی ہے۔ مایاوتی نے کہا ’’مودی حکومت نے اپنے وعدوں کو پورا نہ کرتے ہوئے عوام کو بہت بڑا دھوکہ دیا ہے جس کا نتیجہ ہے کہ سہارنپور میں گزشتہ روز منعقدہ بی جے پی کی ’وکاس پرو‘ ریالی کامیاب نہیں ہوسکی حالانکہ اس میں شرکت کے لئے پڑوسی ریاستوں ہریانہ اور اترپردیش سے ہزاروں افراد کو لایا گیا تھا۔‘‘بی ایس پی سربراہ نے آج یہاں اپنی پارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ جس طرح گزشتہ سال مودی کے ایک سالہ دور اقتدار کی تکمیل کے موقع پر متھرا میں منعقدہ ریالی ناکام ہوگئی تھی بالکل اسی طرح گزشتہ روز منعقدہ سہارنپور ریالی بھی عوام کی کوئی توجہ حاصل کئے بغیر ناکام رہی۔

TOPPOPULARRECENT