Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / مودی حکومت وفاقی ڈھانچہ تباہ کررہی ہے: ممتا بنرجی

مودی حکومت وفاقی ڈھانچہ تباہ کررہی ہے: ممتا بنرجی

کولکتہ ۔20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ملک کے وفاقی ڈھانچہ کو تہس نہس کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر صدرجمہوریہ کی رائے حاصل کریں گی۔ ممتا بنرجی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت وفاقی ڈھانچہ پر بلڈوزر چلا رہی ہے اور دستور کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ وہ ریاستی حکومتوں کے کام کاج میں مداخلت کررہی ہے۔ ہم اس مسئلہ پر صدرجمہوریہ کی رائے حاصل کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کو مرکز سے مکتوب موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی اسپانسر کردہ اسکیمات کو معقولیت پسند بنایا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT