Monday , March 27 2017
Home / Top Stories / مودی حکومت پر ممتابنرجی کے الزامات

مودی حکومت پر ممتابنرجی کے الزامات

مغربی بنگال اسمبلی میں نوٹوں کی تنسیخ پر مہلوکین کو خراج عقیدت
کولکتہ ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پر ایک اور تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر مغربی بنگال و صدر ٹی ایم سی ممتابنرجی نے آج مرکزی حکومت کو ’’ڈاکو حکومت‘‘ قرار دیا اور کہا کہ عہدیداروں سے راست معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ ایک اور خبر کے بموجب ممتابنرجی نے آج کہا کہ لب و لہجہ سخت کردیا جانا چاہئے کیونکہ مرکزی حکومت ’’سازش رچ رہی اور اپنی طاقت ظاہر کررہی ہے‘‘۔ مودی نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ریاست مغربی بنگال کی حکومت سے فوج کی تعیناتی کیلئے اجازت حاصل کرلی گئی تھی۔ یہ مکمل طور پر من گھڑت بیان ہے۔ ریاستی حکومت کو فوج کی ٹول پلازاس پر تعیناتی کی اطلاع تک نہیں دی گئی، اجازت حاصل کرنا تو دور کی بات ہے۔ دریں اثناء مغربی بنگال کی اسمبلی میں اسپیکر اور ارکان نے ان افراد کو خراج عقیدت پیش کیا جو نوٹوں کی تنسیخ کی وجہ سے مصائب برداشت کرتے ہوئے فوت ہوگئے۔ مرکز نے اپوزیشن پارٹیوں بشمول ترنمول کانگریس اور کانگریس نے 12 دن سے کارروائی معطل کر رکھی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT