Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / … مودی حکومت کا اسٹارٹ ۔ اپ ایکشن پلان …

… مودی حکومت کا اسٹارٹ ۔ اپ ایکشن پلان …

تین سالہ ٹیکس چھوٹ، 10 ہزار کروڑ روپئے کا فنڈ
نئی دہلی ، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج متعدد ترغیبی اقدامات متعارف کرائے تاکہ اسٹارٹ۔اپ بزنس کو فروغ دیا جاسکے، جس کے تحت تین سال تک ٹیکس کی چھوٹ اور انسپکٹر راج سے پاک دَور کے ساتھ ساتھ سرمایہ میں اضافوں پر ٹیکس سے استثنا اور اس طرح کے ابتدائی نوعیت کے کاروبار کیلئے فنڈز کی فراہمی کی خاطر 10,000 کروڑ روپئے کا کارپس قائم کرنے کی پیشکش کی۔ وہ یہاں اسٹارٹ ۔ اپ انٹری پرینرز کی اولین کانفرنس سے مخاطب تھے۔ انھوں نے لیبر اور ماحولیات سے متعلق 9 قوانین کے معاملے میں ازخود سند بنانے کی اسکیم کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس وینجر کے آغاز کے ابتدائی تین سال کے دوران کوئی معائنہ نہیں کیا جائے گا۔ (اسٹارٹ۔ اپ بزنس کا مطلب ایسی کمپنی؍ فرم جس کا سالانہ کاروبار کوئی بھی پیوستہ مالی سال میں 25 کروڑ روپئے سے متجاوز نہ ہونے پائے)۔

TOPPOPULARRECENT