Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / مودی حکومت کیخلاف اپوزیشن کو متحد کرنے کی مساعی

مودی حکومت کیخلاف اپوزیشن کو متحد کرنے کی مساعی

فرقہ پرست طاقتیں ملک کو منقسم کرنے کوشاں: کانگریس
کولکتہ۔26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس جنرل سکریٹری بی کے ہری پرساد نے آج کہا کہ ان کی پارٹی مودی حکومت کے خلاف تمام اپوزیشن طاقتوں کو متحد کرنے کی کوشش کرے گی تاکہ 2019ء کے پارلیمانی انتخابات سے قبل مودی حکومت کے خلاف متحدہ مقابلہ کیا جاسکے۔ ہری پرساد نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ کس طرح فرقہ پرست طاقتوں نے ملک کو انتشار کا شکار بنانے کی کوشش کی ہے اور اپوزیشن میں ہم کو یہ واضح طور پر نظر آچکا ہے۔ دیگر ریاستوں میں بھی فرقہ پرستوں نے اپنے ناپاک منصوبوں کو روبہ عمل لایا ہے۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی کی 17 اپوزیشن پارٹیوں سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تو صرف شروعات ہے، آنے والے صدارتی انتخاب کے لیے سونیا گاندھی نے اپوزیشن کو متحد کرلیا ہے۔ ہری پرساد نے ممتا بنرجی کی سونیا گاندھی سے ملاقات پر بنگالی کانگریس میں پائی جانے والی کیفیت کے بارے میں پوچھے گئے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا ٹی ایم سی بھی آنے والے دنوں میں اس اپوزیشن کے اتحاد کا حصہ ہوگی انہوں نے کہا کہ کانگریس کے پاس ایک ورکنگ کمیٹی ہے جو اس طرح کے مسائل پر فیصلے کرتی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT