Tuesday , September 26 2017
Home / سیاسیات / مودی حکومت کی اپوزیشن سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی

مودی حکومت کی اپوزیشن سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی

نئی دہلی14جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) چین کے ساتھ سرحد پر کشیدگی اور کشمیر کی صورت حال سے متعلق مسائل پر اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کرنے سے پہلے حکومت کے سینئر وزراء نے اپنا رخ طے کرنے کے لئے آج یہاں زبردست تبادلہ خیال کیا۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس میٹنگ میں وزیر خارجہ سشما سوراج، دفاع اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے حصہ لیا۔ حکومت نے پیر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے پہلے ان دونوں معاملے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے اپوزیشن کو بات چیت کے لئے بلایا ہے ۔ یہ میٹنگ آج شام دیر گئے مقررہے اور اس سے پہلے حکومت کے سینئر وزراء نے اس اجلاس کے لئے اپنی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ سنگھ کی رہائش گاہ پر اپوزیشن کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں سنگھ کشمیر کی صورتحال اور وزیر خارجہ سشما سوراج چین کے ساتھ تقریبا ایک ماہ سے جاری کشیدگی کے بارے میں اپوزیشن لیڈروں کو تفصیل سے معلومات فراہم کریں گی۔پارلیمنٹ سیشن سے ٹھیک پہلے ہو نے والی اس میٹنگ کو حکومت کا ان مسائل پر اپوزیشن کو اعتماد میں لینے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔اپوزیشن کے تمام بڑے لیڈروں کو اس اجلاس میں حصہ لینے کے لئے بلایا گیا ہے اور امید ہے کہ بڑی پارٹیوں کے اہم لیڈر حکومت کے ساتھ ان مسائل پر تبادلہ خیال کے دوران اپنی بات رکھیں گے ۔کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں امرناتھ یاتریوں پر دہشت گردانہ حملے نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور اپوزیشن اس معاملے پر حکومت کو پارلیمنٹ میں کٹہرے میں کھڑا کرنے کی حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT