Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / مودی حکومت کی دوسری سالگرہ پر بی جے پی کی 200 تقریبات

مودی حکومت کی دوسری سالگرہ پر بی جے پی کی 200 تقریبات

نئی دہلی ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی 15 دن میں 200 تقریبات منعقد کرے گی۔ 26 مئی سے عوام تک رسائی کی مہم شروع کی جائے گی۔ اسی دن مودی حکومت کے دو سال مکمل ہوں گے۔ پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی عوام کو حکومت کے کارناموں سے واقف کروائیں گے۔ پارٹی کے بموجب ارکان پارلیمنٹ و ارکان اسمبلی کے علاوہ پارٹی کے تمام عہدیدار بھی ان تقریبات میں حصہ لیں گے۔ تقریبات میں عوامی جلسہ دانشوروں کے کنونشن پریس کانفرنسیں اور حکومت کی فلاحی اسکیم کے استفادہ کنندگان سے تبادلہ خیال شامل ہے۔ پارٹی کے شعبہ ذرائع ابلاغ کے سربراہ شریکانت شرما نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان تقریبات کا مقصد عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے حکومت کی اسکیموں کو اجاگرکرنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT