Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / مودی حکومت کی ملی جلی کارکردگی ، ماہرین کی رائے

مودی حکومت کی ملی جلی کارکردگی ، ماہرین کی رائے

واشنگٹن 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کا اقتدار میں لگ بھگ دو سال کی تکمیل کے بعد کارکردگی کا ریکارڈ ملا جلا رہا ہے حالانکہ وہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے بھرپور کوشش کررہی ہے۔ ایک امریکی مبصر برائے ہندوستان نے قانون سازوں کو بتایا کہ مودی حکومت نے تاحال جرأت مندی کے مقابل احتیاط کو ترجیح دی ہے۔ امریکن انٹر پرائز انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ سدانند دھومے نے کانگریس کی سماعت کے دوران قانون سازوں کو بتایا کہ ابھی تک مودی حکومت کا ریکارڈ ملا جلا کہا جاسکتا ہے۔ اس میں سرمایہ کاروں کے لئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کو ترجیح دی ہے جس میں خود وزیراعظم نے پیش پیش رہتے ہوئے اپنا رول ادا کیا ہے۔ تاہم بنیادی ڈھانچہ کی اصلاحات کے معاملہ میں حکومت یا تو اپوزیشن کے دباؤ کی وجہ سے کوئی خاص تبدیلی نہیں لاپائی یا پھر اُس نے محتاط رہنے کو ترجیح دی ہے۔ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں اطمینان بخش اکثریت حاصل رہنے کے باوجود مودی حکومت نے سابقہ حکومت کے بعض قوانین کو بدلنے کی کوئی کوشش نہیں کی، جس میں ٹیکس سسٹم سے متعلق قانون نمایاں ہے۔ دھومے نے کہاکہ سابقہ حکومت نے دیہی روزگار ضمانت کے پروگرام کو بہت بڑے پیمانے پر شروع کیا لیکن اس میں آگے چل کر کئی خامیاں اُبھر آئیں جس کی اصلاح کیلئے مودی حکومت نے تاحال کوئی اقدام نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT