Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / مودی حکومت کے 2 سالہ جشن پر 731 کیلو لڈوئوں کی تقسیم

مودی حکومت کے 2 سالہ جشن پر 731 کیلو لڈوئوں کی تقسیم

نئی دہلی،27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی حکومت کا 2 سالہ جشن منانے کیلئے آج مشرقی دہلی میں کھجوری چوک کے بی جے پی کارکنوں نے 731 کیلو کے لڈو تیار کروائے۔ سینئر بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا رکن وجئے گوئل جو کہ جشن کے میزبان ہیں بتایا کہ مٹھائی کی تیاری کا ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے کیلئے 14 ہزار موتی چور کے لڈو قریباً 20 افراد نے دو دن میں تیار کئے ہیں۔
انڈین مجاہدین کے کارکنوں کی ضمانت کیلئے درخواست
نئی دہلی۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممنوعہ انڈین مجاہدین کے 3 مشتبہ کارکن سے آج ضمانت طلب کرنے کے لئے دہلی کی عدالت سے رجوع ہوئے ہیں۔ جنہیں ستمبر 2010ء میں جامع مسجد کے قریب تخریبی کارروائی کیلئے دھماکو اشیاء سربراہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اپنی درخواست ضمانت میں سید اسماعیل افقی، عبدالصبور اور ریاض احمد سعید نے بتایا چونکہ ان کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی گئی ہے اور مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے لہٰذا ضمانت منظور کرتے ہوئے راحت فراہم کی جائے۔

TOPPOPULARRECENT