Saturday , June 24 2017
Home / سیاسیات / مودی حکومت کے 3 سال تباہ کن : سی پی آئی

مودی حکومت کے 3 سال تباہ کن : سی پی آئی

کارپوریٹ گھرانوں کو خوش رکھنے کا الزام، سدھاکر ریڈی کا بیان
نئی دہلی۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی نے آج بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اس حکومت کے تین سال تباہ کن رہے۔ مودی حکومت تین سال کی تکمیل کا جشن منا رہی ہے جبکہ ان تین سال کے دوران ملک تمام محاذوں پر ناکام ہوچکا ہے اور یہ تین سال تباہ کن ثابت ہوئے ہیں۔ پارٹی نے مزید کہا کہ اندرون ملک مجموعی پیداوار GDP میں شدید گراوٹ درج کی گئی ہے۔ مودی حکومت نے کارپوریٹ گھرانوں کو خوش رکھنے کیلئے تمام مراعات کی بارش کردی۔ سی پی آئی جنرل سیکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے دعویٰ کیا کہ ملک تمام شعبوں میں پیچھے ہوچکا ہے۔ ملک کی معیشت بری طرح متاثر رہی ہے۔ موجودہ حکومت نے اس ملک کو کنگال بنادیا ہے۔ حکومت نے سب سے زیادہ تباہ کن اقدامات کئے ہیں جس میں سب سے بڑا تباہی والا فیصلہ نوٹ بندی کا تھا۔ مودی حکومت کے تین سال کے دوران دلتوں اور اقلیتوں پر فرقہ وارانہ حملے، قبائیلیوں کے حقوق کی خلاف ورزی جیسے واقعات بھرے پڑے ہیں۔ حکومت نے مسئلہ کشمیر سے بری طرح نمٹا ہے، کسان خودکشی کررہے ہیں، قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، بیروزگاری بڑھ رہی ہے۔ بائیں بازو لیڈر نے مزید کہا کہ حکومت نے عوام کی توجہ اپنی کرتوتوں اور عوام دشمن پالیسیوں سے ہٹانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ غیرضروری طور پر مذہبی مسائل کو ہوا دے کر دیگر مسائل کو جذباتی بنایا جارہا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT