Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / مودی دادری کے بارے میں مزید وضاحت کریں: سماجی مصلح

مودی دادری کے بارے میں مزید وضاحت کریں: سماجی مصلح

نئی دہلی ۔ /25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سماجی مصلح سری ایم نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی عدم رواداری پر سیاسی قیادت کو چاہئیے کہ وہ عوامی سطح پر غور و بحث کی راہ ہموار کرے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وزیراعظم کو چاہئیے کہ وہ مابعد دادری واقعہ کئے گئے اپنے ان ریمارکس کو مزید وسعت دیں کہ ہندوؤں اور مسلمانوں کو چاہئیے کہ وہ آپس میں لڑنے کے بجائے غریبی کا مشترکہ طور پر مقابلہ کریں ۔ آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے سری ایم نے جن کا پیدائشی ممتاز علی ہے ’’امید کا سفر‘‘ کے نام سے کنیا کماری تا کشمیر ملک گیر پیدل دورہ کا آغاز کیا تھا ۔ 67 سالہ روحانی رہنما 15 ماہ کے پیدل شو کے ایک حصہ کے طور پر مدھیہ پردیش پہونچے ہیں ۔ دادری واقعہ پر بہار کی انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم مودی کی طرف سے کئے گئے ریمارکس محض آغاز ہیں اور وہ ان سے مزید وسعت پیشرفت کی توقع کرتے ہیں ۔ سری ایم کہا کہ سیکولرازم کا مطلب مذہب سے انکار نہیں ہے اور یہ نظریہ (سیکولرازم) ہندوستان کے لئے نیا یا اجنبی نہیں ہے ۔ صدیوں قبل جب یہودی کوچی پہونچے تھے تو خود کوچی کے مہاراجہ نے ان کا استقبال کیا تھا ۔ سری ایم نے مزید کہا کہ ’’انتہاپسند عناصر کو ملک یکا و تنہا کردیا جانا چاہئیے ۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ہمیں بھی طالبان جیسا بن جانا چاہئیے ؟ ہم اس ملک کا کیا کرنے جارہے ہیں ؟ ‘‘

TOPPOPULARRECENT