Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / مودی دیانتدار اور حقائق و مسائل سے واقف سیاستداں : اوباما

مودی دیانتدار اور حقائق و مسائل سے واقف سیاستداں : اوباما

واشنگٹن ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما جنہوں نے وزیراعظم ہند نریندر مودی سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں اور بالآخر ان کے بارے میں اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو انہوں نے ہندوستان کے تئیں ایک دیانتدار اور راست قائد پایا جن کی ہندوستان کی بارے میں بصیرت بالکل واضح ہے۔ وائیٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے اپنی روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر اوباما نے مودی کو انتہائی منکسرالمزاج اور دیانتدار سیاستداں پایا۔ ایک ایسا سیاستداں جسے حقائق اور مسائل کا اچھی طرح سے علم ہے جن کا ملک کو سامنا ہے۔ پیر کو پیرس میں اوباما اور مودی کی ملاقات ہوئی تھی اور جاریہ سال کے اوائل یعنی 26 جنوری کو نئی دہلی میں اوباما نے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی تھی، اس وقت سے اب تک اوباما اور مودی کی یہ چھٹویں ملاقات تھیں۔

TOPPOPULARRECENT