Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / مودی رام مندر کی تعمیر کیلئے ہندوؤں کا خواب پورا کریں گے:توگاڑیہ

مودی رام مندر کی تعمیر کیلئے ہندوؤں کا خواب پورا کریں گے:توگاڑیہ

بھوپال ۔ /6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی لیڈر پروین توگاڑیہ نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم نریندر مودی ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے ہندوؤں کے خواب کو پورا کریں گے ۔ بی جے پی قومی عاملہ اور لوک سبھا انتخابات کے دوران یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ رام مندرکی تعمیر بہرصورت کی جائے گی ۔ گجرات کے سومناتھ مندر کے خطوط پر ایودھیا میں رام مندر بنانے کا نریندر مودی نے وعدہ کیا تھا اور مجھے ان پر پورا بھروسہ ہے ۔ انہوں نے ہندوؤں سے اپیل کی کہ وہ رام مندر کی تعمیر کیلئے تیار رہیں ۔ رام مندر کو تعمیر کیا جائے گا جیسا کہ سردار پٹیل نے سومناتھ مندر تعمیر کیا تھا یعنی اس کے لئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کی جائے گی ۔ توگاڑیہ نے بابری مسجد شہادت کے موقع پر اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ رام مندر لاکھوں ہندوؤں کا خواب ہے۔

TOPPOPULARRECENT