Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / مودی سے سنگاپوری لیڈر کی ملاقات

مودی سے سنگاپوری لیڈر کی ملاقات

نئی دہلی ، 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور کے نائب وزیراعظم تھرمن سنگمورتھنم نے آج وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ یہاں مختلف شعبوں جیسے بینکنگ، ڈیجیٹل فینانس، سیاحت وغیرہ میں ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات کے دوران مودی نے وزیراعظم سنگاپور لی سین لونگ کے اکٹوبر 2016ء میں کامیاب دورہ ہند کا ذکر کیا ۔ پی ایم او کے مطابق انھوں نے دونوں طرف سے اقدامات کی ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT