Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / مودی صرف بولنے کے عادی ، وعدوں پر قائم رہنے کی صلاحیت نہیں ’نہ کچھ ملا ہے ،نہ کچھ ملے گا‘ کانگریس کا نیا نعرہ،امیتھی میں راہول کا خطاب

مودی صرف بولنے کے عادی ، وعدوں پر قائم رہنے کی صلاحیت نہیں ’نہ کچھ ملا ہے ،نہ کچھ ملے گا‘ کانگریس کا نیا نعرہ،امیتھی میں راہول کا خطاب

امیتھی ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کالے دھن کے مسئلہ پر وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف اپنے تنقیدی حملوں میں زبردست شدت پیدا کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ (مودی) صرف بلوتے ہیں، لیکن اپنے وعدوں پر قائم رہنے کی ان میں صلاحیت نہیں ہے۔ راہول نے اس موقع پر ’نہ کچھ ملا ہے، نہ کچھ ملے گا‘ کا نیا نعرہ دیا۔ راہول گاندھی نے سوال کیا کہ ’’لوک سبھا انتخابات کے دوران مودی نے بیرونی ممالک میں پوشیدہ کالادھن واپس لانے اور ہر ہندوستانی شہری کے کھاتہ میں 15 لاکھ روپئے جمع کرنے والا وعدہ کیا تھا۔ کیا یہ رقم آپ تک پہنچی ہے؟‘‘۔ کانگریس کے نائب صدر نے اپنے پارلیمانی حلقہ کے دو روزہ دورہ کے دوسرے دن موضع تہیاوان میں سڑک کے کنارے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ناکچھ ملا ہے نہ کچھ ملے گا۔ مودی صرف بولنا جانتے ہیں لیکن ان کے پاس اپنے الفاظ پر قائم رہنے کی صلاحیت نہیں ہے‘‘۔ راہول گاندھی نے کہا کہ جب انہوں نے آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی کے بارے میں بات چیت کی تو وزیراعظم مودی خاموش بہ لب رہے۔ امیتھی کے مواضعات رام نگر، ٹکاری، کلیان پور، پیپر پور، ایودھیا نگر اور بھادر میں راہول کی آمد پر کانگریسی کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ قبل ازیں انہوں نے اترپردیش کانگریس کمیٹی کے امیتھی سے تعلق رکھنے والے ارکان سے منشی گنج گیسٹ ہاؤز میں ملاقات کی اور 2017ء میں منعقد شدنی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے علاوہ امکانی امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا۔ راہول نے کہاکہ کانگریس نے عوام کے روبرو اپنے نظریات کے اظہار میں بخل سے کام لیا لیکن اب این ڈی اے حکومت کی ناکامیاں منظرعام پر لائی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT