Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / مودی ‘ غربت و کرپشن کے خاتمہ کے خواہاں : وینکیا

مودی ‘ غربت و کرپشن کے خاتمہ کے خواہاں : وینکیا

نئی دہلی 18 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ مخالفین آر ایس ایس سے پاک ہندوستان دیکھنا چاہتے ہیں لیکن وزیر اعظم نریندرمودی چاہتے ہیں کہ ہندوستان کو غربت ‘ کرپشن اور بیروزگاری سے نجات دلائی جائے ۔ وینکیا نائیلاو نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ مودی چاہتے ہیں کہ غربت سے پاک ہندوستان ہو ‘ کرپشن سے پاک ہندوستان ہو اور بیروزگاری سے پاک ہندوستان ہو لیکن ہمارے مخالفین چاہتے ہیں کہ آر ایس ایس سے پاک ہندوستان ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں چاہتی ہیں کہ ہندوستان کو آر ایس ایس سے نجات دلائی جائے ۔انہیں آئی ایس آئی اور آئی ایس آئی ایس کی کوئی فکر نہیں ہے ۔ کانگریس نے کل جے ڈی یو سربراہ نتیش کمار کے اس بیان کی حمایت کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو آر ایس ایس سے نجات دلانے کی ضرورت ہے ۔ کانگریس کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس ملک کے اتحاد اورجمہوریت کیلئے خطرہ ہے ۔ نتیش کمار نے کہا تھا کہ ملک کو آر ایس ایس سے پاک کرنے کیلئے سبھی غیر بی جے پی جماعتوں کو متحد ہونا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT