Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / مودی لال قلعہ کی فصیل پر کئے گئے وعدوں کا جواب دیں :کانگریس

مودی لال قلعہ کی فصیل پر کئے گئے وعدوں کا جواب دیں :کانگریس

نئی دہلی، 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے یوم آزادی کے موقع پر آج وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ وہ لال قلعہ سے نئے وعدے کرنے کی بجائے ملک کے عوام کو تین سال پہلے کئے گئے اپنے وعدوں کا حساب دیں۔ کانگریس کے سینئر ترجمان آنند شرما نے یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ وزیر اعظم کل صبح یوم آزادی پر جب لال قلعہ کی فصیل سے ملک کو خطاب کریں گے ۔ ان سے درخواست ہے کہ دوبارہ نئے وعدے کرنے کی بجائے ملک کو تین سال پہلے اسی مقام سے کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل آوری کا حساب دیں۔ آنند شرما نے الزام لگایا کہ مودی حکومت صرف وعدے کرتی رہی ہے اور اب انہیں امید ہے کہ مودی لال قلعہ سے اپنے کاموں کا حساب کتاب دیں گے اور ملک کے عوام کو نئے وعدے کرکے مزید گمراہ کرنے کی بجائے ایمانداری سے بتائیں گے کہ کتنے پرانے وعدے پورے ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کے تین سال کی مدت میں معیشت تباہ ہوگئی ہے ، بے روزگاری بڑھ گئی ہے اور دہشت گردانہ حملے تیز ہوئے ہیں۔ حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوئی ہے ۔ بی جے پی نے ملک کے عوام سے جو وعدے کئے ان کی طرف توجہ نہیں دی گئی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت کی خامیوں کو چھپانے اور لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے طرح طرح کی خبریں چلاتی رہتی ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی وہ اس طرح کی خبروں کو اہمیت نہ دے ۔

TOPPOPULARRECENT