Thursday , October 19 2017
Home / Top Stories / ’’مودی میرے بڑے بھائی‘‘ : اُدھو ٹھاکرے

’’مودی میرے بڑے بھائی‘‘ : اُدھو ٹھاکرے

امیت شاہ سے ملاقات ، بی جے پی ۔ شیوسینا تعلقات میں بہتری کے آثار
نئی دہلی۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ چند ماہ سے وزیراعظم اور بی جے پی پر تنقیدوں کے بعد آج شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے نریندر مودی کو اپنا بڑا بھائی قرار دیا۔ اسی طرح اشارہ دیا کہ دونوں بھگوا حلیف سیاسی پارٹیوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے کل رات نہ صرف این ڈی اے کی حلیف پارٹیوں کے اجلاس میں شرکت کی، بلکہ قومی صدر بی جے پی امیت شاہ سے ایک علیحدہ ملاقات میں کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات کے دوران بی جے پی کے ایک سینئر قائد بھی موجود تھے۔ مبینہ طور پر شاہ اور ٹھاکرے نے بہتر تعاون کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ ٹھاکرے نے مودی اور این ڈی اے حکومت کی اور اس کے ترقیاتی ایجنڈہ کی ستائش کی۔ نریندر مودی کو انہوں نے اپنا ’’بڑا بھائی‘‘ قرار دیا۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان طویل تعلقات کی یاد دہانی کرواتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ شاہ ایک سینئر شراکت دار ہیں اور عظیم ذمہ داری رکھتے ہیں کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان تعاون کو بہتر بنائیں۔

TOPPOPULARRECENT