Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / مودی نے اپنے نام میں تبدیلی کی گجرات یونیورسٹی

مودی نے اپنے نام میں تبدیلی کی گجرات یونیورسٹی

احمدآباد ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے اس دعوے پر کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ڈگریوں اور مارک شیٹس میں کافی تضاد پایا جاتا ہے۔ گجرات یونیورسٹی نے آج کہا کہ مودی نے اپنے نام میں معمولی تبدیلی کرائی تھی۔ یونیورسٹی نے کہا کہ نریندر مودی نے جس وقت ایم اے پارٹ I میں داخلہ لیا اس وقت اپنا نام نریندر کمار دامودر داس مودی لکھا تھا اور ایم اے پارٹ II میں انہوں نے اسے نریندر دامودر داس مودی سے تبدیل کرا لیا لیکن یہ سب بالکل درست ہیں۔ کارگذار وائس چانسلر گجرات یونیورسٹی مہیش پاٹل نے کہا کہ صرف نام میں تبدیلی کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT