Sunday , October 22 2017
Home / سیاسیات / مودی نے دغا بازی کی: راج ٹھاکرے

مودی نے دغا بازی کی: راج ٹھاکرے

ممبئی۔5اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے آج ویسٹرن ریلوے ہیڈ کوارٹرس تک احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کی جو فٹ برج بھگدڑ کے خلاف منظم کیا گیا تھا جس میں 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ صرف دو یا تین افراد ملک چلارہے ہیں۔ امیت شاہ خود اپنی باتوں کو انتخابی جملے کہتے ہیں اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے خود کہا ہے کہ اچھے دن کا وعدہ حلق میں پھنسی ہڈی کی طرح ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کئی محاذوں پر ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران کوئی بڑی تبدیلی نظر نہیں آئی۔ مودی نے ہم سب کو دھوکہ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT